۴ آذر ۱۴۰۳ |۲۲ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 24, 2024
جلیلی / پزشکیان

حوزہ / الیکشن کمیشن کے مطابق صدارتی انتخابات کے دوسرے مرحلے میں سعید جلیلی اور مسعود پزشکیان کے درمیان اگلے جمعہ کو دوبارہ مقابلہ ہو گا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کے نامہ نگار کے مطابق، ایرانی صدارتی انتخابات میں امیدواروں کو مطلوبہ اکثریت نہ ملنے کی وجہ یہ انتخابات اگلے مرحلہ میں دوبارہ منعقد ہوں گے۔

الیکشن کمیشن کے ترجمان محسن اسلامی نے کہا: ایرانی چودہویں صدارتی انتخابات میں تمام حلقوں میں ووٹوں کی گنتی مکمل ہوچکی ہے۔ ملک بھر کے 58 ہزار 640 پولنگ اسٹیشنز میں دئے گئے ووٹوں کی مجموعی تعداد 2 کروڑ 45 لاکھ 35 ہزار 185 تھی۔

ووٹوں کی گنتی کے بعد مسعود پزشکیان نے 1 کروڑ 41 لاکھ 5ہزار 991، سعید جلیلی نے 94 لاکھ 73 ہزار 298، محمد باقر قالیباف نے 33 لاکھ 83 ہزار 340 اور مصطفی پور محمدی نے 2 لاکھ 6 ہزار 397 ووٹ حاصل کئے۔

پہلے مرحلے میں کسی بھی امیدوار کو 50 فیصد سے زیادہ ووٹ نہیں ملا لہذا ایرانی آئین کے مطابق ابتدائی دو نمبر کے امیدواروں کے درمیان اگلے مرحلے میں دوبارہ انتخابات ہوں گے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .